جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اب اس وزیراعظم پر حملہ ہونا ہے، بلاول بھٹو کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کی ایک وکٹ گری ہے، ہمارے اسلام آباد آنے سے پہلے مزید وکٹیں گریں گی، عمران خان ہمت ہے تو ہمارے مارچ سے پہلے اسمبلیاں توڑ دو۔

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی نے اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے، ہمارا عوامی مارچ27فروری کو کراچی سے نکلےگا اور مجھے 100فیصد یقین ہے لانگ مارچ میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی شروع دن سے اس نالائق اور نااہل حکومت کامقابلہ کررہی ہے اور ان کی نالائقیاں عوام میں بے نقاب کررہی ہے۔

- Advertisement -

بلاول نے مزید کہا کہ انھوں نے آئی ایم ایف کا بجٹ بناکر عوام دشمن معاہدہ کیا، یہ معاہدہ پاکستانیوں کی جیب پر ڈاکا ہے یہ ڈیل پاکستان نہیں آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا مارچ شروع ہونےسے پہلے ہمارے دوست اب عدم اعتماد کو مان رہےہیں، ہم عدم اعتماد کے حق میں مہم چلائیں گے اورعوام ہمارےساتھ ہونگے۔

پی پی چیئرمین نے کسی کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں الزام لگانیوالوں نے جیلوں میں بھیجا وہ خود آج سزا یافتہ ہیں۔

بلاول نے بھٹو نے کہا کہ ہم پہلے دن سے ان کی معاشی پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہے، سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان ہمیں لیکچر دے رہا تھا اگر آپ بزدل نہیں تو الیکشن سے کیوں ڈرتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ حکومت عروج پر تھی اس وقت پیپلز پارٹی میدان میں اتری، سینیٹ میں اس حکومت کا مقابلہ کیا، ہر الیکشن میں ان کا مقابلہ کیا، ہر ضمنی الیکشن میں شکست دی، یوسف رضا گیلانی کو میدان میں اتارا اور وزیراعظم کو گھر میں گھس کر شکست دی، یہ آشکار ہوچکا کہ یہ لانگ مارچ بھی ہارے گا، عدم اعتماد بھی ہارے گا اور الیکشن بھی ہارے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم دن رات محنت کرکے ثابت کردیں گے کہ چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر، بے نظیر، ملتان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں