اشتہار

معروف کمپنی نے کورونا ویکسین کی تیاری روک دی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے کورونا ویکیسن کی تیاری کا عمل روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین کی پیداوار کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جس سے وبا کے خلاف ویکسین کی دستیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں وفاقی حکومت اور صحت کے حکام کی جانب سے ویکسین کے استعمال پر شدید دباؤ کی وجہ سے کوویڈ 19 ویکسین کی تیاری روک دی گئی تھی۔

- Advertisement -

یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ کمپنی نے ویکیسن کی تیاری کا عمل عارضی طور پر معطل کیا ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ ویکسین کی عدم دستیابی سے وبا کے خلاف لڑنے کی طویل مہم متاثر ہو گی۔

کمپنی کے قریبی ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ پیدوار رکنے سے کئی سو ملین خوراکوں میں کمی ہوسکتی ہے۔

امریکا میں اس وقت جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی صرف ایک خوراک استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور حال ہی میں کمپنی نے ایک تحقیق میں بتایا کہ ان کی ویکسین کی 2 خوراکیں غیر معمولی حد تک مؤثر ہوسکتی ہیں

امریکا میں تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک سے کووڈ 19 کی معتدل سے زیادہ شدت کے حوالے سے 94 فیصد سے تحفظ ملا، اسی طرح عالمی سطح پر اضافی خوراک سے ملنے والے تحفظ کی شرح 74 فیصد تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں