اشتہار

پرانے کرنسی نوٹ، اسٹیٹ بینک سے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے منسوخ شدہ نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق پرانے ڈیزائن کے 10، 50، 10 اور 1000 کے نوٹ 31 دسمبر تک تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل اسٹیٹ بینک کا سرکلر میں کہنا ہے کہ 23 دسمبر 2021 کو حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق مدت ختم ہونے پر پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ منسوخ ہوجائیں گےاور ان کا تبادلہ نہیں کیا جاسکے گا۔

— SBP/File

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے دیے گئے ان بینک نوٹوں کے تبادلے کی تاریخ میں یہ حتمی توسیع ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ اس سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ کو 31 دسمبر تک تبدیل کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں