جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’ایسے بندے کیخلاف ہوں جو‘……….. تنویر احمد برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد ثقلین مشتاق کو ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے پر برس پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کہا کہ میں سخت خلاف ہوں ایسے بندے کے جو پاکستان چھوڑ کر چلا جائے اور بیرون ملک کوچنگ کرے۔

تنویر احمد نے کہا کہ جو شخص یہاں دس سے بارہ سال سے کوچنگ کررہا ہے آپ اس کو آگے کیوں نہیں لاتے۔

انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کے پاس انگلینڈ کی نیشنلٹی ہے، آپ پاکستان چھوڑ کر کیوں جاتے ہیں پھر واپس آجاتے ہیں، میری لڑائی یہی ہے کہ یہاں کے لوگوں کو اوپر کیوں نہیں لایا جاتا۔

سابق لیجنڈ بیٹسمین یونس خان نے کہا کہ شان ٹیٹ کو 12 ماہ کے لیے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے یہ سمجھ سے بالاتر ہے، بارہ مہینے پھر ایک سیریز کے لیے بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر شان ٹیٹ کو ٹیم کے ساتھ رکھنا ہی ہے تو انہیں تین سال کا کنٹریکٹ دیں، یوسف بھائی کو بھی رکھنا ہے تو پراپر رکھیں، ایک اور دو سیریز کے لیے نہیں۔

یونس نے کہا کہ ثقلین مشتاق سے متعلق بھی کہا جارہا تھا کہ یہ کوچنگ چھوڑر ہے ہیں، جارہے ہیں پھر آگئے یہ سب چیزیں سمجھ نہیں آتیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ثقلین مشتاق کی کوچنگ میں ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی تو انہیں ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا اگر ٹیم کی کارکردگی بری ہوتی تو کیا کرتے یہ سب کچھ چیزیں پختگی ظاہر نہیں کرتیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں