ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کورونا کے بارے میں امریکی کیا کہتے ہیں؟ سروے رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکیوں کی بڑی تعداد کا خیال ہے کہ ان کے ملک میں کورونا کی وبا پر اب کبھی قابو نہیں پایا جاسکے گا اور حالات معمول پر واپس نہیں آسکیں گے۔

امریکی اخبار کے مطابق 28 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں کووڈ 19 کی وبا پر قابو نہیں پایا جاسکے گا اور حالات کبھی وبا سے پہلے جیسی صورتحال پر واپس نہیں آئیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 77 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ زیادہ تر لوگ لازمی کورونا کی وبا سے متاثر ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب سے یہ وبا دنیا میں وارد ہوئی ہے تب سے اب تک کورونا وائرس کی ختم ہونے کی پیشگوئیاں ہر بار غلط ثابت ہوئی ہیں اور اب تو زیادہ تر ماہرین نے اس حوالے سے پیشگوئی کرنا بھی چھوڑ دی ہے اور اب تو حال یہ ہے کہ وائرس کی ایک اور قسم آنے کی دیر ہے کہ ہم سب اس سے دوبارہ دوچار ہوجائیں گے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسے موقع پر جب کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے اس کے باوجود یہ تعداد حیران کن طور پر ریکارڈ سطح پر ہے، روزانہ مرنے والوں کی تعداد گزشتہ موسم سرما کے علاوہ دیگر دوسری لہروں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسا سوچنے والے امریکیوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال مارچ میں 9 فیصد امریکی یہ خیال کرتے تھے کہ کورونا ہماری زندگیوں میں شامل ہوچکا ہے  اور اس سے اب چھٹکار اممکن نہیں جب کہ اب یہ تعداد بڑھ کر 28 فیصد ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں اب تک کورونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں