اشتہار

ریان کی قبر پر کُتا کیوں بیٹھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

مراکش میں خشک کنویں میں گرِ کر زندگی کی بازی ہارنے والے 5 سالہ معصوم بچے کی دردناک موت نے جہاں دنیا بھر کر لوگوں کو رنجیدہ کیا ہے وہیں بچے کی زندگی سے جڑے لمحات سامنے آنے پر شہری افسردہ ہیں۔

ریان کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپردخاک تو کر دیا گیا لیکن اس کی یادیں اب بھی تازہ ہیں۔ معصوم بچے کی قبر کے قریب بیٹھا کتا اب بھی ریان کی موت کا غم نہیں بھلا پایا ہے اور وہ اس کی قبر کے قریب بیٹھا ہے۔

https://twitter.com/ranaahmed2929/status/1489587941148139523?s=20&t=Kq0UNMM8Wk32rlixP_PsGg

- Advertisement -

تدفین کے بعد جب کتے پر لوگوں کی نظر پڑی جو کہ ریان کی قبر کے قریب غمگین حالت میں بیٹھا تھا تو اس پر تبصرے شروع ہو گئے۔ اہل خانہ کے اور عینی شاہدین نے اس متعلق بتایا کہ یہ کتا آوارہ ہے لیکن اکثر ریان اس کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔

Image

میڈیا کو بتایا گیا کہ ریان جہاں بھی جاتا تو یہ کتا اس کے ساتھ نظر آتا اگر یوں کہا جائے کہ یہ ریان کا پالتو تھا تو غلط نہ ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ ریان کے پاس ایک بیکری بھی تھی اور اس نے بلی بھی پالی ہوئی تھی۔

ریان مراکش کے شمال میں 32 میٹر گہرے ایک خشک کنوئیں میں گر گیا تھا، امدادی کارکن کئی دنوں سے اسے نکالنے کی کوششیں کر رہے تھے، ریان کو کنوئیں سے نکالے جانے کا منظر بھی مراکشی ٹی وی نے براہ راست دکھایا۔

ریان گزشتہ کئی دنوں سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے، دنیا بھر سے لوگوں نے اس کے لیے پیغامات بھیجے، پھر اس کی موت کی خبر نے عوام الناس سمیت ممتاز شخصیات کو بھی گہرے دکھ سے دوچار کر دیا، مراکش کے بادشاہ محمد نے بھی محل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں لڑکے کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں