اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

لاکھوں تارکین وطن اچانک کویت چھوڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کی لیبر مارکیٹ کے اعدادو شمار کے مطابق تمام قومیتوں کے لوگوں کی بڑی تعداد لیبر مارکیٹ چھوڑ گئی جس کی وجہ سے غیرملکیوں کی تعداد میں زبردست کمی ہوگئی۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویت میں مقیم گھریلو ملازمین کی تعداد میں تقریباً 60 ہزار 385 مرد اور خواتین ملازمین کی کمی واقع ہوئی جو کویت میں موجود گھریلو ملازمین کی کل تعداد کا 9 فیصد بنتا ہے۔

اس لحاظ سے ستمبر 2021 کے آخر تک ان کی تعداد 608230 مرد اور خواتین کارکنان تک پہنچ گئی جبکہ اسی سال کے آغاز میں یہ تعداد 668615 ہزار مرد اور خواتین کارکن تھی۔

- Advertisement -

اس زمرے میں ہندوستانی پہلے نمبر پر ہیں اس کے بعد سری لنکا، پھر فلپائنی، بنگلہ دیشی اور پھر نیپالی ہیں۔

اس کے برعکس کویت کی لیبر مارکیٹ میں کویتی شہریوں کا اضافہ دیکھا گیا کیونکہ 2021 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران 17511 کویتی مرد اور خواتین لیبر مارکیٹ کا حصہ بنے ان کی تعداد 4.3 فیصد اضافے کے ساتھ 424180 ہو گئی جبکہ پہلی جنوری 2021 کو یہ تعداد 406,670 تھی۔

کویت میں شامی غیر ملکی کارکنوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا کیونکہ ان کی تعداد 1.5 فیصد بڑھ کر 30 ستمبر کو 63279 تک پہنچ گئی، جبکہ یکم جنوری 2021 کو 62300 شامی تھے۔

لیبر مارکیٹ چھوڑنے والے تارکین وطن کارکنوں میں ہندوستانی سرفہرست ہیں جن میں 48000 مرد اور خواتین کارکن شامل ہیں جبکہ ان کی تعداد 499400 سے کم ہو کر 451,380 رہ گئی ہے جو کہ مجموعی طور پر تقریباً 10 فیصد کی کمی ہے۔

مصری دوسرے نمبر پر رہے کیونکہ 2021 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران ان کی تعداد 482000 سے 456600 تک 5 فیصد سے زیادہ کم ہو گئی۔

اسی طرح بنگلہ دیشی تیسرے نمبر پر رہے ان کی تعداد سال کے آغاز میں 171400 سے 6 فیصد کم ہو کر 30 ستمبر کو 161,140 ہو گئی جبکہ نیپالی چوتھے نمبر پر رہے، فلپائی پانچویں نمبر پر ہیں۔

چھٹے نمبر پر پاکستانی تھے جن کی تعداد گزشتہ سال کے پہلے 9 ماہ میں 73,550 سے کم ہو کر 70,380 رہ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں