اشتہار

کویت کے ویزے کب سے جاری ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت : دنیا بھر کے لوگ خصوصاً ایشین ممالک کے باشندے ملازمت کے حصول کیلئے کویت جانا اپنی خوش قسمتی تصور کرتے ہیں ایسے افراد کے لئے ایک بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

مصدقہ سیکیورٹی ذرائع نے کویتی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ وزارت داخلہ ڈیڑھ سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد اگلے مارچ میں خاندانی اور سیاحتی ویزے کھولنے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ میں رہائشی امور کا شعبہ ملک میں کورونا وباء سے متاثرین کی تعداد میں حالیہ کمی اور انتہائی نگہداشت اور وارڈز میں داخلے کی تعداد، اور انفیکشن کی لہر سے متعلق صحت کی صورتحال کے استحکام کی روشنی میں فیصلہ کرنے کے لئے وزارت صحت کی رپورٹ کا انتظار کر رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کے غیر ملکیوں کے لیے تمام قسم کے ویزے کھولنے کے فیصلے کے باوجود فیملی اور سیاحتی دورے اب بھی معطل ہیں جبکہ کابینہ کے فیصلے کا اطلاق صرف ورک ویزا، کمرشل وزٹ اور فیملی جوائننگ فیچرز پر کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ بچوں اور میاں بیوی کے لیے فیملی اور سیاحتی دوروں کا آغاز مختلف سطحوں پر معاشی تحریک کو بحال کرنے میں معاون ثابت ہو گا اس کے علاوہ یہ انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے بھی سامنے آیا ہے جس میں ملک میں کچھ خاندانوں کے دوبارہ اتحاد کے حالات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

ذرائع نے نشاندہی کی کہ درجنوں تارکین وطن روزانہ چھ گورنریٹس میں اقامتی امور کے محکموں کو درخواست دیتے ہیں تاکہ خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز میں وہ اپنے خاندانوں کو لانے کے لیے فیملی اور سیاحتی دوروں کی تاریخ کے بارے میں استفسار کریں۔

یاد رہے کہ کویت کی جانب سے پاکستان سمیت 06 ممالک کے ویزوں پر لگائی جانے والی پابندی بتدریج قائم ہے جس کو ہٹائے جانے سے متعلق ذرائع نے کسی قسم کا وضاحت نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں