اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے آزاد کشمیر پہنچے اس موقع پر بھی دھرنوں کا ذکر کئے بغیر نہ رہ سکے کہا کہ اسلام آباد میں کچھ سرکاری مصروفیات ہیں اور کچھ مصروفیات لوگوں نے بڑھا دی ہیں، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان دھرنوں کی نذر ہوگیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اس موقع پر آزاد کشمیر کےصدر اور وزیر اعظم بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔