اشتہار

کراچی: کورنگی میں کیمیکل بنانے والی کمپنی میں آگ لگ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے صنعتی علاقے کورنگی میں کیمیکل بنانے والی کمپنی میں آگ لگ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل بنانے والی کمپنی میں آگ لگ گئی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچی اور امدادی کاموں کا آغاز کیا۔

رپورٹ کے مطابق آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، جس کے باعث مزید فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ فیکٹری میں کام کرنے والے افراد کو ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔

- Advertisement -

ادھر آگ کی شدت کے پیش نظر ایم ڈی واٹر بورڈ نے فیوچر لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور پانی سے بھرے ٹینکر حادثے کےمقام کی جانب روانہ کردئیےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: آتشزدگی کا شکار فیکٹری ایک بار پھر شعلوں کی لپیٹ میں آگئی

دوسری جانب فائربریگیڈ حکام نے آگ تیسرے درجےکی قرار دے دیا ہے، حکام نے میڈیا کو بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے اس وقت فائربریگیڈ کی 14گاڑیاں مصروف عمل ہیں، ضرورت پڑی تو دوسرےاداروں سے مدد طلب کریں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت آگ کو دیگر فیکٹریوں تک پھیلنے سے روک رہے ہیں۔

کمیکل فیکٹری میں آتشزدگی پر ترجما ن سندھ رینجرز کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ رینجرز کے جوان امدادی کارروائیوں کے لیےموقع پرپہنچ گئے اور یسکیو ٹیموں کیساتھ ملکر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال دسمبر میں بھی کورنگی مہران ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری میں ایک بار پھر آگ لگ گئی تھی، فیکٹری میں پہلے بھی آگ لگنےسے متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں