پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے انگلش اوپنر ایلکس ہیلز کو پاکستان میں نئی دوست مل گئی۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا لاہور میں آغاز ہو گیا ہے اور گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں چھٹی کامیابی سمیٹی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کل بروز ہفتہ لاہور میں اپنا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی اور اس سلسلے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔
میچ کی تیاری کے ساتھ ساتھ کھلاڑی دیگر سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پیچ پر شیئر کی گئی ہے۔
.@AlexHales1 has made a new friend
Checkout more exclusive content on #ISLU’s TikTok: https://t.co/LCZAiRUGeX pic.twitter.com/AfkPxuhO2r
— Islamabad United (@IsbUnited) February 10, 2022
ویڈیو میں یونائیٹڈ کے بیٹر ایلکس ہیلز کو گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران ایک بلی سے کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ہیلز بلی کے سر پر ہاتھ پھیر رہے ہیں اور بلی بھی مزے سے ان کے سامنے بیٹھی ہوئی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ ایک کپشن بھی تحریر کیا گیا ہے کہ ‘ایلکس ہیلز نے ایک نیا دوست بنا لیا ہے’۔