اشتہار

نواب شاہ فائرنگ: لواحقین نے لاشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ: صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں زمینی تنازعے پر 6 افراد قتل کردئیے، بھنڈ برادری نے لاشیں رکھ کر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نواب شاہ کے علاقے نواب ولی محمد کچے میں گذشتہ روز زرعی زمین کی ملکیت پر بھنڈ اور زرداری برادریوں کے درمیان فائرنگ میں ایس ایچ او سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

فائرنگ کے خلاف بھنڈ برداری نے شدید احتجاج کیا اور لاشوں کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ہے، مختلف قوم پرست پارٹیوں کے رہنماؤں سمیت بھنڈ برادری کے متعدد افراد دھرنے میں موجود ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔مظاہرین کا چودہ گھنٹے سے لاشوں کا ہمراہ دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے سندھ کو پنجاب سےملانے والی قومی شاہراہ بلاک کررکھی ہے، قومی شاہراہ بند ہونے سےگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: زمینی تنازعہ: پولیس افسر سمیت 5 زندگیاں نگل گیا

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک زرداری برادری کے بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج اور گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی تب تک دھرنا جاری رہے گا،دھرنے کو ختم کرانے کیلئے پولیس نے مشاورت کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں