اشتہار

شہبازشریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اپوزیشن لیڈر شہباشریف کی 22 سال بعد چوہدری برادران سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیاسی مخالفین کو قریب لے آئی، مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان 22 سال بعد سیاسی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے لئے شہباز شریف چوہدری برادران کی رہائشگاہ پہنچے جہاں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

- Advertisement -

مسلم لیگ کے وفد میں خواجہ سعد رفیق ،رانا تنویر اور عطا تارڑ شامل ہیں جبکہ اہم ترین ملاقات میں مسلم لیگ (ق) کے وفد میں چوہدری شجاعت ،چوہدری پرویز الٰہی ،سالک حسین اور شافع حسین شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں شہبازشریف نے عدم اعتماد کی بات نہیں چھیڑی اس لیے سعدرفیق اور ایازصادق بھی پی ڈی ایم فیصلے پر چپ رہے۔

ق لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیال تھا شہبازشریف عدم اعتمادکی بات چھیڑیں گے شاید ن لیگ والوں کوہمارےجواب کاعلم تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں