پاکستان کے نمبر ون آل راؤنڈر اور کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ پی ایس ایل میچ میں ”سُپرمین“ بن گئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی پانچویں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
میچ کے دوران گلیڈی ایٹرز کے بلے باز احسان محمد کی شاٹ پر لاہور قلندرز کے محمد حفیظ نے بھاگتے ہوئے کیچ پکڑ کر بلے باز کو آؤٹ کر دیا، اس غیر متوقع صورتِ حال پر فلیڈر ہکا بکا رہ گئے۔
پاکستان سپر لیگ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر اس منظر کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے لوگ بے حد پسند کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایڈٹنگ کر کے محمد حفیظ کو سُپرمین بنا کر دکھایا گیا ہے جو کیچ پکڑتے ہیں آسمان کی جانب اڑنے لگتے ہیں۔
اس سے قبل آئی سی سی ایوارڈ یافتہ محمد رضوان نے ”جادوئی“ انداز میں عمران طاہر سے کیچ چرا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔
پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران عمران طاہر کے ہاتھوں میں آیا، کیچ محمد رضوان نے بھاگتے ہوئے پکڑ لیا اور اس غیرمتوقع صورتحال پر فیلڈر ہکا بکا رہ گئے۔
ویڈیو میں ایڈٹنگ کر کے محمد رضوان کو غائب کیا گیا اور وہ عین اس وقت نمودار ہوئے جب عمران طاہر کیچ کے لیے ہاتھ کھول چکے تھے۔
Rizz really is from another dimension. 🤯#HBLPSL7 l #LevelHai pic.twitter.com/275JYi70sI
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 8, 2022