اشتہار

یونائیٹڈ‌ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 کے 21ویں‌ میچ میں‌ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد کی جانب سے دیے جانے والے 192 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز ہی بناسکی۔

 

- Advertisement -

عماد وسیم اور قاسم اکرم کی نصف سنچریاں بھی کراچی کنگز کو شکست سے نہ بچاسکیں، شرجیل خان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان بابر اعظم 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر وقاص مقصودکی3وکٹیں حاصل کیں، آصف علی 2وکٹیں حاصل کرسکے۔

کپتان شاداب خان 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اصف لعی نے برق رفتار 28 رنز کی اننگز کھیلی، اعظم خان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رحیم اللہ گرباز 12 اور الیکس ہیلز 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف نے 29 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

کنگز کی جانب سے عما وسیم نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس جارڈن، تھامپسن اور عمید آصف ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل بابر اعظم نے ٹاس جیت کر شاداب الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، این کاک بین اور عامر یامین کی جگہ جارڈن تھامپسن اور میر حمزہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایاگیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے وسیم جونیئر کی جگہ وقاص مقصود ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اوس کی وجہ سے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کوشش کریں گے اچھی بولنگ کرکے یونائیٹڈ کم رنز پر محدود کریں۔

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں