اشتہار

اے سی سی اے کے امتحانات ، پاکستانی طلباء نے دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے بین الاقوامی امتحانات میں 4 پاکستانی طلباء نےمیدان مارلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے بین الاقوامی امتحانات میں پاکستانی طلبا نے بے مثال کامیابی کے ساتھ عالمی سطح پر قوم کا سر فخر سےبلند کردیا۔

لاہور کے ارحم نے مین ٹیننگ فنانشل ریکارڈز امتحان میں سب سے زیادہ مارکس لیے جبکہ لاہور کے اسامہ مہاریر نے مینجنگ کاسٹس اینڈفنانس کے امتحان میں ٹاپ کیا۔

- Advertisement -

اسی طرح کراچی کی طالبہ کومل باوانی نے مینجمنٹ فنکشن میں بہترین اسکور کیا جبکہ پشاور کے محمد عمیر نے فنانشل ٹرانزیکشنز کے امتحان میں عالمی سطح پر ٹاپ کیا۔

یاد رہے گذشتہ سال پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا نعیم نے کہا تھا کہ اے سی سی اے میں ٹاپ کرنے پر خوشی ہے، سوچا نہیں تھا کہ دنیا بھر میں ٹاپ کروں گی، سوچا تھا کہ پاکستان میں یا پھر ریجن میں ٹاپ کرلوں گی لیکن دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں