تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

کراچی کنگز کی مسلسل آٹھویں‌ شکست، سلطانز نے بھی ہرا دیا

 لاہور: پی ایس ایل 7 کے 23ویں‌ میچ میں‌ بھی کراچی کنگز کی ٹیم شکستوں کا جمود نہ توڑ سکی اور ملتان سلطانز نے باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، رضوان کو 76 رنز کی اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 175 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،۔واضح رہے کہ کراچی کنگز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ سلطانز پہلے ہی پلے آف کیلیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

کپتان محمد رضوان نے 76 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، اوپنر شان مسعود بھی 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، خوشدل شاہ نے 21 اور رلی روسو نے 21 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے ایک وکٹ میر حمزہ اور ایک کرس جارڈن نے حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیاتھا۔

جو کلارک نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، شرجیل خان 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بابر اعظم کو 2 رنز پر رومان رئیس نے پویلین بھیج دیا۔

روحیل نذیر 21 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے، قاسم اکرم 13 رنز ہمت ہار گئے، عماد وسیم 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سلطانز کی جانب سے شاہنواز دہانی نے دو وکٹیں حاصل کیںِ، رومان رئیس، بلیسنگ مزرابانی، عمران طاہر اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 7 میں سے 6 میچز جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے اور ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہے، کنگز کو ایونٹ میں اب تک ایک بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

کراچی کو مسلسل 7 میچز میں شکست کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں