اشتہار

آصف علی کو کپتانی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

انجری کے باعث ایک میچ کے لیے باہر ہونے والے اسلام آبادیونائیٹڈ کے مستقل کپتان کی جگہ آصف علی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پی ایس ایل 7 کی مضبوط ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ کپتان شاداب خان سمیت ذیشان ضمیر انجری کا شکار ہو گئے۔ یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور ذیشان ضمیر دونوں کراچی کنگز کے خلاف کھیل میں زخمی ہونے کی وجہ سے پشاور زلمی کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

شاداب کی کمر میں انجری نے ایک بار پھر آل راؤنڈر کو ایکشن سے باہر ہونے پر مجبور کر دیا ہے وہ کراچی کنگز کے خلاف ایک بھی گیند کرائے بغیر میدان سے واپس چلے گئے تھے۔ دوسری جانب ذیشان ضمیر بھی سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

شاداب خان کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم کی قیادت آصف علی کو سونپی گئی ہے وہ پہلے بار پی ایس ایل ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ حسن علی کی موجودگی میں جارحانہ بلے باز آصف علی کو قیادت کے لیے ترجیح دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں