اشتہار

ڈاکٹر کو کتے پر رحم نہ آیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انجکشن لگوانے سے کچھ بچے اور بڑے بھی ڈرتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

کوویڈ 19 کی وبا کے دوران بھی بہت سے لوگ ویکسین لگوانے سے کتراتے رہے اور ایسی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

اب ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انسان تو نہیں بلکہ ایک پالتو کتا ٹیکہ لگوانے سے ڈرتا ہوا نظر آیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اسپتال میں کتے کو ٹیکہ لگانے کے لیے جیسے ہی ڈاکٹر آتے بڑھتا ہے تو وہ چیخنا شروع کردیتا ہے، ڈاکٹر نے پھر انجکشن آگے کیا تو کتے نے پھر چیخنا شروع کردیا۔

کئی بار یہ عمل دہرایا جاتا رہا آخر کار ڈاکٹر نے ہمت نہیں ہاری اور کتے کو ٹیکہ لگا کر ہی دم لیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں