تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

مودی نے پھر بھارتی عوام کو ‘ماموں ‘ بنا دیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: میڈیا کی زینت بننے کے لئے ہر حربہ استعمال کرنے والے بھارتی وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر اپنی عوام کو الو بنادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی نے نئی دہلی میں مندر کا دورہ کیا اور پوجا پاٹ بھی کی، بعد ازاں مہمانوں کے تاثرات درج کرنے کا رجسٹر ان کے سامنے لایا گیا۔

اپنی اداکاری سے بھارتی عوام کو الو بنانے کے ماہر مودی نے یہاں بھی کام کر دکھایا اور مہمانوں کے تاثرات کے رجسٹر میں لکھتے وقت ایسی اداکاری کی جیسے پورا مضمون لکھ ڈالا ہو۔

مندر کے دورے پر مہمانوں کے رجسٹر میں تاثرات پہلے سے ہی لکھے ہوئے تھے لیکن نریندر مودی صرف ہوا میں قلم چلاتے رہے اور یہ منظر کیمروں نے فلم بند کرلیا۔

حقیقت سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر کسی نے نریندری مودی کو بڑا ایکٹر قرار دیا تو کسی نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بچکانہ حرکت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کے منہ سے ایک لفظ بھی نہ نکلا

گذشتہ ماہ نریندر مودی ورلڈ اکنامک فورم سے آن لائن خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ٹیلی پرامٹر بند ہوا اور وہیں مودی کی ساری اکڑ خاک میں مل گئی، انھیں منہ سے ایک لفظ بھی نکالنا مشکل ہو گیا۔

مودی ہیڈ فونز لگا کر لڑکھڑاتی آواز میں پوچھتے رہے کہ کیا میری آواز آ رہی ہے؟ لیکن یہ آواز بھی منہ میں کہیں گم ہی ہو گئی۔

مودی کے ایسے بین الاقوامی سطح پر ایک لفظ بھی نہ بول پانے سے پورے بھارت کو دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور سوشل میڈیا پر”ٹیلی پرامٹر پی ایم” کا ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا تھا۔

Comments

- Advertisement -