اشتہار

سرکاری دفاتر میں ‘نیکر’ پہننے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزیر داخلہ نے مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں وزارت داخلہ کی جانب سے سماجی ذوق کی منافی خلاف ورزیوں کی فہرست پہلے ہی کافی طویل تھی جس میں ایک اور خلاف ورزی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد سماجی ذوق کی خلاف ورزیاں 19 سے بڑھ کر 20 ہوگئی ہیں۔

- Advertisement -

شہزاد عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے نئی خلاف ورزی اور جرمانے کی منظوری کے بعد مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ (نیکر) پہن کر آنا سماجی آداب کے منافی ہے۔

اگر کوئی شہری یا غیر ملکی سماجی آداب کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اسے 250 سے 500 ریال تک جرمانے کی ادائیگی کرنا پڑے گی۔

واضح رہے کہ سماجی ادب کے منافی 19 خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل 2 نومبر 2019 سے نافذ کیا جاچکا ہے، جن پر 50 ریال سے لیکر 6 ہزار ریال تک جرمانے عائد ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں