اشتہار

احمد آباد دھماکے کا فیصلہ : 38 ملزمان کو سزائے موت،11 کو عمرقید

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہر احمدآباد میں سال2008 میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمے میں ملوث مجرمان کی سزا کا فیصلہ کردیا گیا۔

خصوصی عدالت کے جج اے آر پٹیل نے فیصلہ سناتے ہوئے38 ملزمان کو سزائے موت جبکہ11 کو عمرقید کی سزا سنائی۔

عدالتی فیصلے میں دھماکوں میں مرنے والوں کو ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا گیا ہے، یاد رہے کہ ان دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ احمد آباد میں 26 جولائی 2008 کو ایک دہشت گردانہ حملے میں 70 منٹ کے اندر سلسلہ وار 20دھماکے کئے گئے تھے۔

سینئر پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق اس مقدمے میں تقریباً 80 ملزمان پر مقدمہ چلایا گیا، 13 سال سے زیادہ پرانے کیس میں گجرات کی عدالت نے گزشتہ سال ستمبر میں سماعت مکمل کی تھی۔

اس سے قبل مقدمے کا حتمی فیصلہ سنانے کے لیے یکم فروری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن اسی دوران مذکورہ عدالت کے جج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جو تاخیر کا سبب بنا۔

واضح رہے کہ گذشتہ 8 فروری کو خصوصی عدالت نے کل78 ملزمان میں سے49 کو قتل، بغاوت اور ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کے علاوہ غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت مجرم قرار دیا تھا جبکہ سزا پانے والوں میں سے ایک کو دھماکہ خیز مواد ایکٹ کے تحت بھی مجرم قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں