منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

شارجہ کا نیا سفاری پارک، دنیا دنگ رہ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: سات سالہ طویل انتظار کا خاتمہ ہوا، افریقا سے باہر دنیا کی سب سے بڑی سفاری کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شارجہ سفاری کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے، جمعرات کو پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی ، سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران کو پارک کا افتتاح کرتے ہوئے اور سیر کرتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں صحرا کے وسط میں 8 مربع کلو میٹر کی جگہ پر جھیلوں اور ہریالی کو دکھایا گیا ہے، یہ ریزرو نخلستان کے شہر الدھید کے قریب بنایا گیا ہے، اس پرکشش سفاری کو بنانے میں 7 سالہ کا عرصہ لگا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ دبئی سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع سفاری میں 120 سے زائد پرکشش جانور موجود ہیں اور ان کا مسکن قریب ایک لاکھ درختوں سے گھرا ہوا ہے، سفاری کی سیر کے دوران سیاح کو یہاں موجود شیروں، زرافے اور گینڈے کو دیکھنے کے لئے عقاب جیسی آنکھیں رکھنی ہونگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ جانوروں اور پرندوں کے لیے نیا گھر ہے جس میں زرافوں کے لیے ایک خصوصی سیکشن ہے، جن میں سے 15 کو سفاری ماحول کے مطابق ڈھالنے کے لیے جنگل میں چھوڑا گیا ہے، اور دوسرا حصہ گینڈوں اور شیروں کے لیے ہے۔

حکام نے ٹکٹوں کی قیمت اور اوقات کار سے متعلق بتایا کہ سفاری ہفتے کے تمام دنوں میں صبح 8.30 سے شام 6.30 تک کھلی رہے گی، ٹکٹوں کی مخلتف اقسام ہیں، پیدل سفر کے لئے 40 درہم سے شروع ہوتی ہے اور لگژری ٹرپ کے لئے 275 درہم تک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں