تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

افغانستان: تنگ کنویں میں گرنے والے ‘حیدر’ کو بچایا نہ جاسکا

کابل: افغانستان کے صوبے زابل کے تنگ کنویں گرنے والے بچہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

طالبان حکام کے مطابق صوبے زابل کے کنویں میں3روز سے پھنسا بچہ دم توڑ گیا ہے، نو سالہ حیدر کو انتہائی مشکل آپریشن کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا اور طبی امداد کے لئے کابل کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگیا۔

افسوسناک واقعہ تین روز قبل افغان صوبہ زابل کے ضلع جلدک میں پیش آیا تھا جہاں حیدر نامی بچہ تنگ کنویں میں گرگیا تھا، واقعہ رپورٹ ہونے پرافغان وزیر دفاع مولوی یعقوب اور سینیئر طالبان رہنما انس حقانی جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے خود امدادی کاموں کی نگرانی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: بچہ کنویں میں گرِ گیا، وزیر بچانے کیلیے کود پڑے

افغان میڈیا کے مطابق تنگ کنویں میں گرنے والے بچے حیدر کو سخت جدوجہد کے بعد آکسیجن اور اور غذائی اشیا فراہم کی گئیں تھی۔

صوبائی وزیر ٹیلی کمیونیکیشن زابل بدست عبدالہادی یحییٰ خود کھدائی کرکے راستہ بنانے میں کامیاب ہوئے وہ پانچ میٹر تک رسی سے خود اترے تاہم بورنگ کی تنگی کے باعث آگے نہ جاسکے تھے۔

واقعہ عالمی سطح پر رپورٹ ہوا تھا جس کے باعث خبر کو غیر معمولی حیثیت ملی، تنگ کنویں میں گرنے والے حیدر کی بحفاظت بازیابی کے لئے دعاکی اپیل بھی کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -