اشتہار

یاسرہ رضوی کا تصویر کے ساتھ معنیٰ خیز پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ اور مصنفہ یاسرہ رضوی نے اپنی نئی تصویر کے ساتھ زندگی سے متعلق معنیٰ خیز پیغام شیئر کیا ہے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اپنے آفیشنل اکاؤنٹ سے یاسرہ رضوی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”ہم سب ایک ہی دنیا میں ضرور رہتے ہیں لیکن ہم سب کی دنیا ایک نہیں ہے، جو ہماری دنیا ہوتی ہے ہم ویسے ہی ہو جاتے ہیں، ہماری سوچ، رویے، مقاصد، حرکات سب وہیں سے چلتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ”میری بھی ایک اپنی دنیا ہے جو میں نے بہت محنت سے بنائی ہے کیوں کہ یہ ممکن ہے کہ پوری نہ سہی کم از کم اپنی دنیا کو اپنے خیالات اور  نظریات کے حساب سے تعمیر کیا جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

- Advertisement -

یاسرہ رضوی نے کہا کہ چاہے اس کے لیے بلند و بالا عمارتوں کو مسمار کرنا پڑے یا معض ہلکی پھلکی مرمت سے کام ہو جائے، لیکن ممکن ہے اور یہ ممکن ایک مضبوط ارادے کے لیے کافی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

نوری نامی صارف نے لکھا کہ ”آپ نے بہت گہری بات کہی ہے“۔

امن فاطمہ نے کہا کہ ”دل جیت لیا آپ کے الفاظ نے۔۔۔“

نورین نامی صارف نے لکھا کہ ”آپ نے بالکل ٹھیک بات کہی۔ اللہ آپ کو آپ کی دنیا میں خوش رکھے۔“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں