اشتہار

روہت شرما کیچ چھوٹنے پر غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ساتھی کھلاڑی کی جانب سے کیچ چھوٹنے پر غصے میں آگئے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

تاہم میچ کے دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا تھا تو 16 ویں اوور میں بھونیشور کمار نے اپنی ہی گیند پر رومین پاول کا آسان کیچ ڈراپ کر دیا۔

- Advertisement -

روہت شرما جو بھونیشور کمار کے ساتھ ہی کھڑے تھے انہوں نے کیچ چھوٹنے پر شدید ناگواری کا اظہار کیا اور گیند اٹھا کر اسٹمپس کی طرف پھینکنے کے بجائے اسے فٹبال کی طرح زور سے ہٹ لگائی۔

تاہم روہت شرما کی جانب سے گیند پر ہٹ ٹھیک سے نہیں لگی اور گیند رینگتی ہوئی بمشکل بیلز تک ہی پہنچ سکی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مداح اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں، واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں