اشتہار

ٹیک آف اور لینڈنگ پر طیارے کی لائٹس بند ہونے کی وجہ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

طیارے میں سفر کرنے والوں کو اکثر اس چیز کا تجربہ ہوتا ہے کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران طیارے کی تمام لائٹس بند کردی جاتی ہیں۔

ٹیک آف اور لنڈنگ کے دوران طیارے کی لائٹس بند کرنے کی وجہ اکثر لوگ نہیں جانتے۔ طیارے کی لاٹئس اس لیے بند کر دی جاتی ہیں تاکہ مسافروں کی آنکھیں کسی بھی ناخوشگوار حادثے کی صورت میں اندھیرا یا دھواں بھر جانے کی وجہ سے خود کو ایڈجسٹ کرلیں۔

آنکھوں کو اندھیرے میں ایڈجسٹ کرنے میں 10 سے 30 منٹ لگ جاتے ہیں، یہ چند منٹ ہی ہنگامی حالات میں طیارے سے باہر نکلنے کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

کتاب ”کوکپٹ کونفیڈینشل“ کے مصنف پیٹرک اسمتھ اس بارے میں بتاتے ہیں کہ طیارے میں لائٹس کومدہم کرنے کا مقصد مسافروں کی آنکھیں اندھیرے کے لیے پہلے سے تیار کرنا ہے تاکہ اچانک لائٹ بند ہونے کی صورت میں ہم خود اندھا محسوس نہ کریں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ تر جہازوں کے حادثات اسی وقت رونما ہوتے ہیں اسی لیے آج کل ایئرلائینز جہازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت لائیٹس بند کردیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں