تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

لاہور قلندرز نے یونائیٹڈ کو باآسانی قابو کرلیا

لاہور: پی ایس ایل 7 کے 27 ویں‌ میچ میں‌ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 66 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز کی جانب سے دیے گئے 198 رنز کے تعاقب میں یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز ہی بناسکی۔

لیام ڈوسن 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، دانش عزیز نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، آصف علی 12 اور اعظم خان 10 رنز بنا کر راشد خان کا نشانہ بنے، فہم اشرف کو 2 رنز پر حارث رؤف نے پویلین روانہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، زمان خان، حارث رؤف اور راشد خان نےدو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیاتھا۔

ہیری بروک نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اوپنر فخر زمان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فل سالٹ 2، کامران غلام بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ بھی 2 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔

قلندرز کے سابق کپتان سہیل اختر 15 رنز بنا کر ڈوسن کو وکٹ دے بیٹھے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لیام ڈوسن اور ظاہر خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے یونائیتڈ کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

قلندرز کے سابق کپتان سہیل اختر کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ یونائیٹڈ نے فاسٹ بولر حسن علی اور محمد وسیم جونیئر کو حتمی الیون کا حصہ بنایا ہے۔

بعدازاں ٹاس کے بعد حسن علی انجری کا شکار ہوگئے ان کی جگہ مرچنٹ دی لنگا کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین آخری پانچ مقابلوں میں اسلام آباد کو سبقت حاصل ہے جبکہ تین مرتبہ لاہور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم روان سیزن میں یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد قلندرز کا مورال ہائی ہے، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور دوسرے جبکہ اسلام آباد چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -