اشتہار

ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو بدعنوان لیڈر قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ پارٹی کی رہنما ہیلری کلنٹن کو بدعنوان لیڈر قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 2016 کے انتخابات میں ہیلری کلنٹن نے جاسوسی کی تھی، ملک کے صدارتی انتخابات میں آج تک جتنے بھی امیدوار میدان میں آئے ان میں سب سے زیادہ بدعنوان لیڈر ہیلری کلنٹن ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کے اقدامات پر امریکی میڈیا کی خاموشی کی بھی سخت مذمت کی اور ان کو پوری طرح سے ناقابلِ اعتماد قرار دیا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ نیو یارک ٹائمز نے ہیلری کی ایک تصویر شائع کی تھی جس میں ان کو ٹرمپ ٹاور کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

Turns out the real threat to 'norms' was the Clinton campaign

نیوز ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن پر 2016 کے صدارتی انتخابات میں جاسوسی کا الزام عائد کیا تھا تب سے ان دونوں کے درمیان تصادم چلا آ رہا ہے۔ دونوں ہی ایک دوسرے پر بد عنوانی اور جاسوسی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

ہیلری کلنٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ کے اقدامات پوری دنیا کے لیے خطرے کا موجب بن گئے ہیں جس سے تشویش، بدامنی اور بے چینی پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا تھا کہ گو کہ ٹرمپ نے کچھ کامیابیاں ضرورحاصل کی ہیں لیکن زیادہ تر ان کی غلط پالیسیوں اور مضحکہ خیز بیانات پوری دنیا میں امریکا کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں