تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

امریکا میں دوا کی اضافی خوراک کھانے سے 1 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

امریکا میں دو برس کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد دوا کی ضرورت سے زیادہ خوراک لینے پر موت کے منہ میں چلے گئے۔

امریکی سینٹر فار ڈِیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے اپنی رپورٹ میں خوفناک انکشاف کیا ہے، جس کے مطابق امریکا میں زیادہ خوراکیں لینے کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔

یہ لگاتار چوتھے مہینے ایسا ہو رہا ہے کہ دوا کی خوراک کی زیادتی کے سبب ہونے والی اموات کا سالانہ ریکارڈ بنا ہے اور ایک سال میں دوا کی خوراک کی زیادتی کے باعث اموات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 سے ستمبر 2021 کے درمیان اندازاً 1 لاکھ 4 ہزار 288 امریکیوں کی دوا کی ضرورت سے زیادہ خوراک لینے کے سبب موت واقع ہوئی۔

ماہرین نے بڑھتی ہوئی اموات کی بڑی وجہ اوپیئڈز کو قرار دیا ہے، اب تک 78 ہزار 388 افراد اوپیئڈز کے باعث ہلاک ہوئے۔

Comments

- Advertisement -