اشتہار

حجاب پر پابندی، زائرہ وسیم کا سخت ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے طویل پوسٹ میں لکھا کہ اسلام میں حجاب کوئی انتخاب نہیں بلکہ ایک فریضہ ہے، عورت جب حجاب پہنتی ہے تو وہ اس فریضہ کو ادا کرتی ہے جو اسے اللہ نے دیا ہے۔

زائرہ وسیم نے کہا کہ عوات حجاب سے محبت کرتی ہے اور اپنی محبت کے اظہار میں وہ اعلان ہے کہ اس نے اپنے آپ کو اس کے سپرد کردیا ہے۔

- Advertisement -

سابق اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ایک عورت کے طور پر جو کہ شکر گزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں اس پورے نظام کی مخالفت کرتی ہوں جہاں خواتین کو صرف ایک مذہبی وابستگی کی وجہ سے روکا اور ہراساں کیا جارہا ہے۔

زائرہ وسیم نے کہا کہ مسلم خواتین کے خلاف تعصب کو فروغ دینا اور ایسا نظام قائم کرنا جہاں انہیں تعلیم اور حجاب میں سے ایک کو منتخب کرنا اور دوسرے سے دستبردار ہونا ہو سراسر ناانصافی ہے۔

سابق اداکارہ نے مودی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مسلم خواتین کو ایک بہت ہی محدود انتخاب کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ آپ کے ایجنڈا کو فروغ دیتا ہے اور پھر ان پر تنقید بھی کررہے ہیں جب کہ وہ آپ ہی کے ذریعہ بنائی گئی چیزوں میں قید ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں