اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

”پیکا کے قانون میں ترمیم زباں بندی کی کوشش ہے“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیکا کے قانون میں ترمیم زباں بندی کی کوشش ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ غلط خبر کو جواز بناکر کسی کو بھی جیل میں ڈال دیاجائے گا،کیا یہ دہشت گردی ہے یا قتل جو ضمانت بھی نہیں ہوگی، ایسے کالے قوانین فوجی آمر کے دور میں بھی نہیں بنائے گئے۔

سعدی غنی نے کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی والے خود غلیظ الزامات لگاتےہیں، 2016 میں مسلم لیگ (ن) حکومت میں یہ قانون متعارف کرایا گیا، ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اس کا مس یوز ہوگا، آرڈیننس کو 10 سال پیچھے سے لاگو کریں میں پہلے حمایت کروں گا، آرڈیننس کو 10 سال پہلے سے لاگو کریں تاکہ پی ٹی آئی والوں کےالزامات پکڑےجائیں۔

- Advertisement -

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے ہمیشہ سول نافرمانی کی باتیں کی ہیں، حکومت نے خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا ہے، مارچ کے بجلی بل میں فیول چارجز بل 6 روپے لگ کر آئے گا، پیٹرول ابھی 12 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں، عوام 27 فروری کو بلاول بھٹو کے مارچ میں شامل ہوں، عوام مارچ میں شامل ہوں کہ نالائق حکومت سے جان چھڑائیں، جہاں عوام دشمنی ہو وہاں حکومت ہٹانے کے لیے مارچ ضروری ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو غریب کی بات کرتی ہے، جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو نالائق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت جا چکی ہوگی، پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا اعلان تنہا کیا تھا، پیپلز پارٹی نے ماضی میں ثابت کیا بحرانوں کے باوجود لوگوں کی خدمت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں