اشتہار

سمندر میں نہاتے سیاحوں پر ہیلی کاپٹر آ گرا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندر کنارے نہاتے سیاحوں پر اچانک ہیلی کاپٹر آ گرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

فلوریڈا کے مشہور بیچ میامی میں سمندر کنارے سیاحوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہو رہی تھی کہ اسی وقت ہچکولے کھاتا ہیلی کاپٹر ان پر گر گیا۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے اور سول ایوی ایشن کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور تینوں افراد کو ہیلی کاپٹر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

- Advertisement -

ایجنسی نیشنل ٹرانسپورٹیشن نے سیفٹی بورڈ کے ساتھ حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

میامی بیچ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد ساحل پر موجود تھی۔

گزشتہ سال امریکی ریاست ایریزونا کے علاقے چینڈلر میں فضا میں ایک ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیارے کے مابین ٹکراؤ ہو گیا تھا جس میں ہیلی کاپٹر میں سوار 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ اور ہیلی کاپٹر مقامی ایئر پورٹ پہنچے، فضا میں ٹکرانے کے بعد ہیلی کاپٹر سنبھل نہ سکا اور زمین پر گر گیا، جس کے باعث اس میں آگ لگ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں