لاہور: شہری نے کپڑے خراب سینے پر درزی کو عدالت میں گھسیٹ لیا ، جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوٸے درزی کو 51 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی صارف عدالت میں شہری نے سوٹ خراب سینے پر درزی کیخلاف دعویٰ داٸر کردیا۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے دوست کی شادی پر پہننے کے لیے دو سوٹ سلواٸے، درزی نے کٸی دن تاخیر سے سوٹ دیے اور ٹھیک سلاٸی بھی نہیں ہوٸی ۔
شہری کا کہنا تھا کہ درزی کے وجہ سے اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت نہ کر سکا،جس کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، عدالت اسے بیس لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے ۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوٸے درزی کو 51 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کر دیا۔