جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مستونگ: کم عمر چرواہوں کا سفاکانہ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پیش آئے دلخراش واقعے نے دل دہلادئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ کی تحصیل کردگاپ میں دو کم عمر چرواہوں کو قتل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز یہ کم عمر چرواہے مویشی لے کر قریبی پہاڑ کی طرف گئے تھے، جب دونوں شام تک نہ لوٹے تو گھر والے ان کی تلاش شروع کی تاہم کوئی سراغ نہ ملا, پیر کی صبح دونوں کی لاشیں ملیں، جن کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا اور مویشی بھی غائب تھے۔

- Advertisement -

واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے علاقے میں ناکہ بندی کردی اور ملزموں کی تلاش کے لئے قریبی اضلاع کی پولیس اور لیویز کو بھی طلب کرلیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچے گزشتہ روز مویشی چرانےگئےتھے آج ان کی لاشیں ملیں، بچوں کی موت گلا دبانے سے ہوئی جبکہ نامعلوم ملزمان بچوں کے 20مویشی بھی ساتھ لئے گئے۔

ڈپٹی کمشنرالیاس کبزئی کے مطابق ناکہ بندی کے دوران مستونگ سے ملحقہ ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا جو پک اپ گاڑی میں مویشی لے کر جا رہے تھے،ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے مستونگ منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں