ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

خیبر پختونخوا حکومت کا سرمیں کیل گھسنے سے متاثرہ خاتون کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے سرمیں کیل گھسنے سے متاثرہ خاتون کے مفت علاج کا اعلان کردیا اور کہا مفت طبی مشاورت اور سائیکو سوشل سپورٹ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑانے سرمیں کیل گھسنےسےمتاثرہ خاتون کےمفت علاج کااعلان کرتے ہوئے کہا خاتون کےنفسیاتی مسائل کامفت علاج فراہم کیاجائےگا اور مفت طبی مشاورت اورسائیکو سوشل سپورٹ دی جائے گی۔

یاد رہے پشاور میں نرینہ اولاد کی خاطر پیر کے کہنے پر سر میں کیل ٹھکوانے کا واقعہ سامنے آیا تھا ، بعد ازاں میاں بیوی نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کسی نے بھی سر میں کیل نہیں ٹھوکی۔

شوہر صابر نے عدالت کو بتایا تھا کہ 4 فروری کو ارباب روڈ پر موجود تھا کہ اطلاع ملی زوجہ جنات کا اثر ہو کر گئی زوجہ کےگرنے سے کیل سر میں داخل ہوئی اور وہ زخمی ہوئی۔

زوجہ صابر نے بیان میں کہا تھا گھر کےکام کاج میں مصروف تھی اچانک جنات آنے شروع ہو گئے جس کی وجہ سے کمرے کے سامنے گر گئی اور سر میں کیل داخل ہوئی، مجھے جنات کے اثرات کی شکایت ہے۔

اس سے قبل ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 4 فروری کو خاتون اسپتال آئی تھی ، خاتون کے سر میں کیل گھسی ہوئی تھی ، جس کے بعد خاتون اور اس کے شوہر سےبات چیت کی۔

ہارون رشید کا کہنا تھا کہ افغان خاتون کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے، خاتون کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، سسرالیوں کی جانب سےاولادِ نرینہ کے مطالبے کی بات غلط ہے کیونکہ خاتون کےدوبیٹے اورایک بیٹی ہے ، عامل کا اس کیس میں کوئی کردار نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں