تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہروب کیسے ختم کروایا جائے؟ سعودی حکام نے وضاحت کردی

سعودی حکام نے ہروب ختم کروانے کا طریقہ کار واضح کردیا، ہروب ختم کروانے کیلئے غیرملکی کارکن کو اپنے اسپانسر سے رابطہ کرنا تاکہ وہ ابشر یا مقیم پورٹل سے ہروب کو 2 ہفتوں کے اندر اندر منسوخ کروا دے۔

ہروب کی منسوخی سے متعلق ایک شخص نے سعودی حکام سے دریافت کیا کہ بھائی کے کفیل نے پروب لگا دیا ہے اور اب فون بھی اٹینڈ نہیں کررہا، اب کیا کیا جائے؟

سعودی حکام نے واضح کیا کہ بعض اوقات کفیل غلط ہروب بھی فائل کرتے ہیں جس کے خاتمے کیلئے فوری طور پر لیبر آفس سے رابطہ کرنا چاہیے جب کہ عدالتی سسٹم میں ’دیوان المظالم‘ کا ادارہ بھی موجود ہے جہاں غلط ہروب کے خلاف اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔

دیوان المظالم میں درخواست دائر کرنے کے بعد مدعی کو ثابت کرنا ہوتا ہے کہ اس کے خلاف غلط ہروب فائل ہوا ہے، ثابت ہونے کے بعد مدعی کے تمام سیز فائلیں، بینک اکاؤنٹ اور اقامہ عدالتی حکم پر بحال کردیا جاتا ہے۔

ہروب کیا ہے؟

سعودی وزارت محنت کے قانون میں ’ہروب‘ فائل ہونا سنگین جرم ہے، ہروب کا مطلب ہے کہ غیرملکی ملازم اپنے اسپانسر کے پاس سے فرار ہوگیا ہے اور کسی دوسری جگہ غیرقانونی طور پر ملازمت کرتا ہے۔

وزارت محنت کا کہنا ہے کہ جس شخص کے خلاف ہروب لگ جائے اسے 15 روز میں ختم کروانا چاہیے ورنہ ہروب کو ختم کروانا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے اور جس شخص کے خلاف ہروب لگے اسے سخت سزا دی جاتی ہے۔

ہروب فائل ہونے کے دوہفتے بعد اسے کینسل کرانا دشوار ہوجاتا ہے جبکہ دوہفتے کے اندر اندر ہروب کو باسانی کینسل کرایا جاسکتا ہے جس کی تمام کارروائی سپانسر کے ابشر یا مقیم پورٹل سے کی جاسکتی ہے۔

اگر مدت ختم ہوجائے تو وزارت محنت کے دفتر میں غیرملکی ملازم کی فائل، اقامہ، بینک اکاؤنٹ سب سیز کردیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -