یوکرینی صدر نے روس کی جانب سے یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر روس سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کو روس کی جانب سے آزاد ریاستیں تسلیم اور فوج بھیجنے پر مشرقی یورپ میں جنگ کے خطرات بڑھنے لگے۔
یوکرین کے صدر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ روس کے اقدام کے بعد تعلقات بھی ختم کرسکتے ہیں۔
یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ ملک امن کےلیے پُرعزم ہے مگر یہ ہماری سرزمین ہے کسی کو کچھ نہیں دیں گے، کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ یوکرین علیحدگی پسند علاقوں دونیتسک اور لوہانسک کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے بعد روسی فوج کے دستے ان علاقوں میں داخل ہوسکیں گے۔
واضح رہے کہ لوہانسک اور دونیتسک یوکرین سے علیحدگی کے خواہش مند ہیں اور یہاں روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کا کنٹرول ہے۔
روس کے اس اقدام کی فرانس، جرمنی اور امریکا شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جب کہ یورپی یونین کی جانب سے علیحدگی پسند ریاستوں پر پابندیاں لگانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوآن نے روس کی جانب سے یوکرین کے دو علاقوں کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین عالمی قوانین کا احترام کریں۔