اشتہار

عظمیٰ بخاری کی ڈھول بجانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اپنے دلائل اور دو ٹوک اندازِ گفتگو سے مخالفین کو مزا چکھانے والی مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری سر بکھیرنے کی بھی ماہر نکلیں۔

عظمیٰ بخاری نے شادی کی تقریب میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے گائے اور ساتھ ہی ڈھولکی بجا کر  شادی کی تقریب کو چار چاند لگائے۔

رپورٹس کے مطابق عظمیٰ بخاری نے خاندان کی شادی کی ایک تقریب کے دوران ملکہ ترنم نور جہاں کا گانا ”آجا ہو بیلیا“ گا کر محفل میں سر بکھیرے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azma Bokhari (@azmabokharipmln)

- Advertisement -

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر عظمیٰ بخاری پی ایم ایل این کے نام سے بنے ان ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azma Bokhari (@azmabokharipmln)

اس سے قبل عظمیٰ بخاری کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی سیکریٹری و رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کی شادی میں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔

عظمیٰ بخاری انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ وہ اکثر مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کے ان ویریفائیڈ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں