اشتہار

دبئی کے ‘فیوچر آف دا میوزیم’ کا افتتاح ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے ‘فیوچر میوزیم’ کا افتتاح کردیا۔

اماراتی ریاست دبئی میں بنائے گئے ‘فیوچر آف دا میوزیم’ کے افتتاح کے موقع پر امارات کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، اس موقع پر شیخ راشد المکتوم نے کہا کہ فیوچر میوزیم انسان کے تخیل کا اظہار اور اماراتی عزم کا عملی اظہار ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘فیوچر میوزیم امید کا پیغام، اظہار کا ذریعہ،عالمی سائنسی پلیٹ فارم اور ہم سب کے لیے بہترین مستقبل کی روشنی حاصل کرنے کا مکمل ادارہ ہے’۔

- Advertisement -

فیوچر میوزیم کے افتتاح کے موقع پر دبئی ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کے پاسپورٹ پر ‘فیوچر میوزیم کی اسٹیمپ’ لگائی جب کہ برج العرب نے عربی رسم الخط کا خصوصی کیا کیا۔

واضح رہے کہ دبئی کے شیخ زاید روڈ کے ساتھ نمایاں نظر آنے والا بیضوی نما میوزیم آف دی فیوچر طرز تعمیر کا ایک شاہکار ہے اور دنیا کا ایک اور لینڈ مارک بن گیا ہے۔

نیشنل جیوگرافک نے دبئی کے’ میوزیم آف دی فیوچر‘ کو دنیا کے 14 خوب صورت ترین عجائب گھروں میں شامل کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 30 ہزار مربع میٹر پر محیط فیوچر میوزیم صحت، تعلیم، توانائی، ٹرانسپورٹ اور اسمارٹ سٹیز سمیت متعدد شعبوں میں تخلیقی لیباریٹریوں پر مشتمل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں