جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شہباز شریف کی بیٹی، داماد کی جائیدادیں منجمد، درخواست کی سماعت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی کمپنیوں کی جائیدادیں منجمد کرنے اور اس کے کرائے چئیرمین نیب کے نام پر وصولی کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کرتے ہوٸے کیس کو سماعت کے لیے لگانے کا حکم دے دیا۔

کمپنیوں کی جانب مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دے کر جائیدادیں منجمد کردی ہیں، احتساب عدالت نے منجمد جائیدادوں کا کرایہ چئیرمین نیب کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔

احتساب عدالت میں جائیدادیں منجمد کرنے کیخلاف درخواست دی گئی تھی جو مسترد کردی گئی، درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ جاٸیدادیں منجمد کرنے سے کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچ رہا ہے لہٰذا ہائیکورٹ احتساب عدالت کا فیصلہ کلعدم قرار دے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں