جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

محمد رضوان کی سادگی پر مداح حیران، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے وکٹ کیپر اور بہترین اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان معروف چینی ساختہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے لاعلم نکلے۔

انسٹا گرام پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں مشہور بلے باز محمد رضوان کو انٹرویو دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ میزبان نے پوچھا کہ لوگوں کہتے تھے محمد رضوان کو چھکے چوکے مارنے نہیں آتے اور انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لا جا رہا ہے۔

اس کے جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ میں سوشل میڈیا نہیں دیکھتا، میرے چھوٹے بھائی نے مجھے بتایا کہ لوگ مجھ پر چھکے نہ مارنے پر تنقید کرتے ہیں۔

کرکٹر نے کہا کہ میرا فیس بک اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی انسٹا گرام استعمال کرتا ہوں، صرف واٹس ایپ فیملی سے بات کرنے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔

ویڈیو میں سُنا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان ٹک ٹاک ایپلی کیش سے لاعلم ہیں اور ٹھیک طرح اس کا نام بھی نہیں لے پا رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by & ❤️ (@lollybolly._world)

اس سے قبل ایک محمد رضوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ خواتین کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے سے متعلق گفتگو کر رہے تھے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں، میں خود کو اس قابل نہیں سمجھا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو میں ان کے ساتھ تصویر بنواؤں۔

انہوں نے کہا کہ جو خواتین میرے ساتھ تصویر بنوانے کا کہتی ہیں میرے نزدیک ان کا معیار بہت اعلیٰ ہے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ اگر چہ میری خواہش ہے کہ اس عمل پر ہماری مداح ماں بہنیں مجھ سے خفا نہ ہوں لیکن اس کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعے میں خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں