اشتہار

حجاب پر پابندی کیخلاف عدالت جانے والی لڑکی کے بھائی پر بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

اڈوپی: بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف عدالت جانے والی مسلمان لڑکی کے بھائی کو ہندو انتہا پسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان باحجاب خواتین اور طالبات کو عوامی مقامات اور تعلیمی اداروں میں ہراساں کرنے کا سلسلہ برقرار ہے اور اب انہیں اور ان کے اہل خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حاذرہ شفا نامی لڑکی نے کہا ہے کہ میرے بھائی کو مشتعل ہجوم کی جانب سے صرف اس لیے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیاکیوں کہ میں حجاب پر عائد پابندی کے خلاف آواز بلند کر رہی ہوں جو کہ میرا حق ہے۔

- Advertisement -

حاذرہ شفا نے کہا کہ مشتعل ہجوم نے ہماری پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا، کیا میں اپنے حق کے لیے آواز بلند نہیں کر سکتی، اب اگلا نشانہ کون ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اڈوپی پولیس سے مطالبہ کرتی ہوں کہ سنگھ پریوار کے غنڈوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

رپورٹس کے مطابق مشتعل ہجوم نے حاذرہ شفا کے بھائی پر تشدد کیا اور ان کے والد کے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا۔ شیفا کے بھائی کو اڈوپی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مالپے پولس اسٹیشن میں ہندو انتہا پسندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سی ایف آئی کی ریاستی کمیٹی کے رکن مسعود منا نے کہا کہ میں نے پولیس سے ان ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے حجاب کی درخواست گزار کے بھائی پر حملہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں