جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

چاند پر کنچے نما گولیاں دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

چینی خلائی گاڑی یوٹو روور نے چاند کی سطح پر چھوٹے چھوٹے بال بیئرنگ نما کانچ دیکھیں ہیں۔

چینی ماہرین کے مطابق چاند پر دریافت ہونے والے کانچ کی گولیاں کافی بڑی ہیں جن کا قطر 0.5 انچ سے 1 انچ تک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند پر شیشے کے ذخائر اس وقت بنتے ہیں جب سلیکیٹ کا مواد زیادہ درجہ حرارت سے گزرتا ہے جب کہ چاند سے شہاب ثاقب ٹکرانے سے پیدا ہونے والی تپش سے بھی کانچ کے ٹکرے بنتے ہیں۔

- Advertisement -

محققین کا کہنا تھا کہ چاند پر موجود یہ شفاف اور نیم شفاف یہ شیشے قطر میں 1 ملی میٹر سے کم ہیں اور بڑے سائز کے شیشے دھندلے ہیں اور سالم ساخت اور سطح پر موجود ہیں۔

چاند پر موجود پُراسرار جھونپڑی کا راز فاش ہوگیا

خیال رہے کہ چینی خلائی گاڑی یو ٹو 2 روور چاند کے تاریک حصّے پر اترنے والی دنیا کی پہلی خلائی گاڑی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں