جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

ادکارہ میرا کا عتیق الرحمان کو شوہر ماننے سے انکار، عدالتی فیصلہ چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے نکاح نامے سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کردیا ، جس پر لاہورہائیکورٹ نے عتیق الرحمان سمیت فریقین سے تیرہ اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے نکاح نامے سے متعلق سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

اداکارہ میرا نے اپنے وکیل رانا اسد منیر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ عتیق الرحمان نے دبئی میں فلم کی عکسبندی ہے۔

اپیل میں کہا گیا کہ دوران جھوٹا نکاح نامہ اور تصاویر تیار کیں ٹرائل کورٹ میں اپنے گواہ پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا گیا،  ٹرائل کورٹ نے عتیق الرحمن کے پیش کردہ نکاح نامے کی قانون کے مطابق تصدیق نہیں کی۔

میرا کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان نے ٹرائل کورٹ میں نکاح نامہ سے متعلق کوئی مصدقہ دستاویزات بھی پیش نہیں کیں، فیملی کورٹ اور سیشن عدالت نے مبینہ نکاح کے موقع کی تصاویر کی بنیاد پر تکذیب نکاح کا دعوی خارج کیا لہذا عتیق الرحمن کے نکاح نامہ کو جھوٹا قرار دیا جائے۔

لاہورہائی کورٹ نے عتیق الرحمان سمیت فریقین سے تیرہ اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں