تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بمزونی میں فورسز نے آپریشن کیا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی، دہشت گردوں میں محمد علی، مطیع اللہ، محمد عمر، اختر حسین، شیر اور وسیم شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیاراور گولیاں برآمد کرلی گئیں، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں، گرینیڈ، مائنز بھی شامل ہیں، ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں: فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، اہم دہشتگرد کمانڈر سمیت 10 ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازا میں بھی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے علاقے میں محاصرہ کرنے پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہیں گے، پاکستان میں امن و استحکام سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

Comments

- Advertisement -