اشتہار

روس نے یوکرین کا فضائی کنٹرول حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں ہر لمحہ شدت آ رہی ہے، روس نے یوکرین کا فضائی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

روس کے سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع ابلاغ نے وزارت دفاع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ روس نے یوکرین کے فضائی کنٹرول پر غلبہ حاصل کر لیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق روس نے یوکرین کے فضائی اڈوں کے فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے اور اس کے فضائی دفاع کو پست کرنے کے بعد کنٹرول حاصل کیا۔

- Advertisement -

وزارت دفاع کے عہدے داروں کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ پیش قدمی کے دوران روسی دستوں کو یرکوین کے سرحدی محافظین کی جانب سے کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پرا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ان رپورٹس کی تردید کر دی ہے کہ یوکرین دفاع نظام نے مشرقی یوکرین میں روس کے پانچ جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا۔

یوکرین کے کون کون سے شہر روسی حملوں کی زد میں ہیں؟

روس نے یوکرینی دارالحکومت سمیت کئی شہروں پر بیلسٹک اور کروز میزائل داغ دیے، شہری جانیں بچانے کے لیے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

مشرقی یورپ پر منڈلاتے جنگ کے بادل باالآخر یوکرین پر روسی میزائلوں کی صورت میں برس پڑے۔ 24 فروری کا سورج طلوع ہوتے ہی روس نے پڑوسی ملک پر حملہ کرکے اہم تنصیبات اور علاقوں کو نقصان پہنچای۔

رپورٹ کے مطابق ماریوپول اور اڈیسہ میں روسی فوج داخل ہوچکی ہے جب کہ کیف میں ملٹری کمانڈ سینٹرز پر بم گرائے گئے۔ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ ہم پر جنوب، شمال اور مشرق حتیٰ کہ ہوا سے بھی حملہ کیا جارہا ہے، جو بھی ملک کا دفاع کرنا چاہے ہم اسے ہتھیار دیں گے کیوں کہ ہمارا مستقبل تمام شہریوں پر منحصر ہے۔

روسی حملے کے دوران حکومت کی جانب سے جنوبی اڈیسہ میں چھ یوکرینی شہریوں کے ہلاک اور سات کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔

یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے ملک کے شمال میں واقع دو گاؤں پر مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ سرکاری ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر سائبر حملہ بھی کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں