جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ماضی کی نامور بھارتی اداکارہ کو پہچاننا مشکل ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

فلم ”ہیرو“، ”جرم“، ”طوفان“ اور ان جیسے دیگر متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور بھارتی اداکارہ کو اب پہچاننا مشکل ہو گیا ہے۔

بالی وڈ کی معروف اداکارہ میناکشی ششادری نے حال ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے انداز اختیار کرنے کی تصویر پوسٹ کر کے مداحوں کو حیران کر ڈالا۔

تصویر میں میناکشی ششادری کو ایک بلکل نئے اور الگ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پہلی نظر میں اداکارہ کو پہچاننا بہت مشکل ہو رہا ہے۔ میناکشی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرا نیا انداز ہے۔

میناکشی ششادری نے ٹوئٹر پر مزید تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں انہوں نے خود کا ماضی اور حال سے موازنہ کیا۔

میناکشی 17 سال کی عمر میں ”مس انڈیا“ کا تاج جیت چکی ہیں جب کہ 1983 میں اداکارہ نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اس سے قبل فلم ”کبھی خوشی کبھی غم“ کے چائلڈ آرٹسٹ جبران خان اور مالویکا راج کی 20 برس بعد ویڈیوز سامنے آئی تھیں جن میں دونوں کو پہچاننا مشکل ہو گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jibraan Khan (@jibraan.khan)

فلم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ہریتھک روشن، جیا بچن، کاجول اور کرینہ کپور نے اہم کردار ادا کیا تھا تاہم جہاں ان فنکاروں کی اداکاری کو سراہا گیا تھا وہیں ”کبھی خوشی کبھی غم“ کے دونوں چائلڈ آرٹسٹ جبران خان اور مالویکا راج نے بھی لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malvika Raaj (@malvikaraaj)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں