تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

دلہا اچانک شادی چھوڑ کر فرار، وجہ کیا بنی؟

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست بہار میں دلہا کھانا نہ کھولے جانے پر اپنی ہی شادی چھوڑ کر فرار ہوگیا اور باراتی سارا ماجرا دیکھتے ہی رہ گئے۔

دلہا راج کمار بارات لے کر شادی کے مقام پر پہنچا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔

شادی کی رسومات کے بعد کھانے کا وقت ہونے کے باوجود کھانا نہیں کھولاگیا جس پر دلہے کو غصہ آگیا اور اس نے اپنے والد سے کہہ کر شادی روکنے کا کہا، دلہے کی اس حرکت پر شادی میں افراتفری مچ گئی۔

مزید پڑھیں: دلہا نے گانا سن کر دلہن کو طلاق دیدی

شادی میں موجود علاقے کے معززین نے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی اور دلہے کو بلایا جس پر پتا چلا کہ دلہا پہلے ہی اپنی شادی ادھوری چھوڑ کر تقریب سے جاچکا ہے۔

واقعے کے بعد دلہے کے گھر والوں نے دلہن کے والدین سے ملنے والے تمام تحائف واپس کیے، دُلہن کے والد نے واقعے کی رپورٹ تھانے میں درج کرادی۔

Comments

- Advertisement -