تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

واٹس ایپ نے اہم فیچر میں اضافہ کردیا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیپشن واٹس ایپ نے گوگل بیٹا پروگرام کے ذریعے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اہم اپ ڈیٹ جاری کردیں۔

واٹس ایپ کی ہرسرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اپ ڈیٹ ورژن 2.22.6.3 کے ذریعے بیٹا ٹیسٹرز کے لیے سرچ میسج شارٹ کٹ کے نام سے فیچر پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر فی الحال ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے اور اسے صر ف اینڈرائیڈ بیٹا کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے گزشتہ سال ’نیو کانٹیکٹ انفو‘ کو از سر نو ڈیزائن کرتے ہوئے بزنس انفارمیشن کی طرح کردیا تھا۔

اسی دوران واٹس ایپ نے واٹس ایپ آئی او ایس بیٹا کے لیے کانٹیکٹ انفو کو ری ڈیزائن کرنے پر کام شروع کیا تھا جس میں ’سرچ شارٹ کٹ‘ فیچر بھی شامل تھا۔

رپورٹ میں ظاہر کیے گئے بیٹا اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس فیچر کو کانٹیکٹ انفو پیچ پر ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کچھ صارفین اس شارٹ کٹ کو گروپ انفومیں بھی دیکھ سکتے ہیں تاہم یہ ابھی تک گروپ میں میں کام نہیں کر رہا اور اس مسئلے کو بھی نئی اپ ڈیٹ میں فکس کردیا جائے گا۔

سرچ میسج شارٹ کٹ فیچر کو آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا اورورژن 2.22.6.3 پر اپ ڈیٹ ہونے والے تمام صارفین اسے سے مستفید ہوسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -